عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کارکن تیاری کرلیں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے جارہا ہوں۔ ساری جیلیں بھر دیں تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے سب اہم انصاف کی حکمرانی ہے۔ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی ہے۔

لاہور میں خطاب کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے اوسیز پاکستانی ہیں ، ہمارے 3 سال اور 8 ماہ کے دور حکومت میں ڈالر55 روپے مہنگا ہوا تھا ، کون سے قیامت آگئی ہے کہ معیشت ڈوبنے لگی ہے۔ اسحاق ڈار نے بڑکیں ماریں کہ ڈالر کو 200 روپے سے نیچے کر آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایک طرف اے پی سی میں شرکت کی دعوت دوسری جانب ایف آئی آر، ایسا نہیں چلے گا، شاہ محمود قریشی

وفاقی وزرا حکومتی فرائض چھوڑکر مریم نواز کی آہ و بھگت میں مصروف

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے ، صرف ایک ہفتے میں ڈالر 50 روپے مہنگا ہوگیا ، مسلط کردہ حکومت کے نو مہینوں میں ڈالر 100 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ، امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ وزیر خزانہ پہلے دھمکیاں دیتے تھے، آج آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام لوگوں کا خواب تھا ، قرار داد پاکستان کا بنیادی نقطہ اسلامی فلاحی ریاست تھا ، ریاست مدینہ کی بنیاد عدل اور انصاف پر تھی ، تحریک پاکستان کے وقت بڑے بڑے لوگوں نے قربانیاں دیں۔ جو قوم اپنے نظریے سے ہٹ جاری ہے تباہ ہو جاتی ہے ، ہم جس طرف جارہے ہیں مجھے خوف ہے کہ ہم بچ بھی پائیں گے یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے ، انہیں اپنے راستے کو نہیں پتا کہ انہوں نے کہاں جانا ہے ،

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس والے گھروں کے دروازے توڑ کر گھستے ہیں ، جس سے بچوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوتا ہے ، اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز کو رات 3 بجے گھر سے اٹھالیا جاتا ہے۔ شہباز گل ملک کی خدمت کے لیے پاکستان آیا تھا ، آج وکیلوں پر پیسے خرچ کررہا ہے ، اپنے کیسز بھگت رہا ہے۔ شہباز گل اور اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فرخ حبیب پر ڈکیتی کا کیس بنا دیا گیا ، عدالت نے شیخ رشید کو ضمانت دی یہ مزید کیسز بنا رہے ہیں، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا کیا وہ دہشتگرد تھا؟ میرے خلاف اس وقت تک 60 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ مارشل لاء میں بھی ایسا ظلم نہیں ہوا۔ شبیر گجر اور خالد گجر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ، انصاف کے نظام سے پوچھتا ہوں کہاں گئے ہمارے حقوق؟

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا ارشد شریف کو بیرون ملک قتل کروا دیا گیا ، رجیم چینج کے کرداروں سے متعلق بات کرنے والوں کو ڈرایا دھمکیا گیا ، وزیرآباد حملے کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ تین شوٹر تھے۔ ڈی پی او گجرات اور انچارج سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں۔ طاقتور لوگوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ قانون سے اوپر ہیں۔ ہمیں اندھیرے کی طرف لے کر جایا جارہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کارکن تیاری کرلیں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے جارہا ہوں۔ ساری جیلیں بھر دیں تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

متعلقہ تحاریر