مفتاح اسماعیل ، شاہد خاقان اور کیپٹن صفدر کے بعد سینیٹر صابر شاہ بھی لیگی قیادت سے نالاں
سیاست نہیں ملک بچانے کے بیانیے میں وزن نہیں، ن لیگ میں مشاورت کی کمی ہے،قومی جماعت کو صوبائی بنا دیا گیا ہے، حالت بہت خراب ہے،جن کو مشاورت کے قابل سمجھا وہی خرابی کے ذمے دار ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور سینیٹر کا تہلکہ خیز انٹرویو

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کے لیے ایک اورمشکل کھڑی ہوگئی۔مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی ، مہتاب عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر کے بعد ایک سینئر رہنمااور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سینیٹر صابر شاہ نے بھی پارٹی قیادت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔
سینیٹر صابر شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں ملک بچانے کے بیانیے میں وزن نہیں، ن لیگ میں مشاورت کی کمی ہے،قومی جماعت کو صوبائی بنا دیا گیا ہے، حالت بہت خراب ہے،جن کو مشاورت کے قابل سمجھا وہی خرابی کے ذمے دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیوٹرل آج بھی اس حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں، عمران خان کا سنگین الزام
ن لیگ کا سرگودھا ورکرز کنونشن: مریم نواز نے حاضر سروس ججز پر سنگین الزامات دھر دیئے
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر صابر شاہ نے اےآر وائی نیوز کے نمائندہ نسیم اشرف بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے اور آہستہ آہستہ اس جماعت کو قومی دھارے سے نکال کر اسے محض صوبائی جماعت بنانا بڑی زیادتی ہوگی۔
کیپٹن صفدر کے بعد ن کے سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیراعلی کےپی۔پیر صابر شاہ کی بھی حکومت ،پارٹی پر سخت تنقید۔کہا۔سیاست نہیں ملک بچانے والے ہمارے بیانیے میں وزن نہیں۔نون میں مشاورت کی کمی ہے۔قومی جماعت کو صوبائی بنا دیا۔حالت بہت خراب ہے۔جن کو مشاورت کے قابل سمجھا وہی خرابی کے ذمہ دار pic.twitter.com/s19q66qvSC
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) February 23, 2023
پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار چند لوگوں تک محدود کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے،اس وقت ہماری حالت بہت خراب ہے،اگر پارٹی میں مشاورت نہیں ہے، اگر صوبوں کوان کا حق نہیں دیتے اور مشاورت کا حصہ نہیں بناتے، اس قسم کی چیزیں جو رہی ہیں وہ بڑی خطرناک ہیں، ان کا بہت نقصان ہوا ہے۔
فیصلہ سازی سے پارٹی کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو مشاورت کے قابل سمجھاگیا اور جن سے مشاورتیں ہوئی ہیں، آج پارٹی جس مقام پر کھڑی ہے، یقیناً وہ لوگ بھی ذمے دار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یقیناً شہباز صاحب کو کسی نے تو مشورہ دیا ہے نا کہ عمران خان کا گند ہم اپنے سر پر لے لیں، ہم یہ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سیاست نہیں پاکستان بچایا لیکن اس بات میں وزن نہیں ہے،جن حالات سے ہم گزررہے ہیں، دیگر پارٹیاں اس سے متاثر نہیں ہیں،پیپلزپارٹی متاثر نہیں ہے، جے یو آئی نہیں ہے، دیگر نہیں ہیں لیکن اس کا نقصان ہم اٹھارہے ہیں۔ عمران خان کی مس منیجمنٹ اور بیڈگورننس کو ہم نے آکر بیل آؤٹ کیا۔
سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ وہ 18 سال پارٹی کے صوبائی صدر رہے، مشرف کا دور تھا،بہت سے مدو جزر بھی آئے، بہت لوگ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ کر چلے گئے لیکن انہوں نے کبھی پیٹھ نہیں دکھائی۔









