ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں تمام پارٹی رہنما بھرپور اور مکمل تیاری رکھیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں ، تمام رہنما اور کارکنان تیاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنما انتخابی مہم تیز کریں اور حلقوں کے دورے کریں اور کارکنان کو متحرک کریں۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کا حکومتی ناکامی کا اعتراف، ڈار کی جگہ لینے کو تیار

مریم نواز کا فصل آباد جلسہ: حکومت اور اپوزیشن کا اظہار یکجہتی کا بےمثال مظاہرہ

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں آپ لوگ مکمل تیاری رکھیں۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ تمام رہنما مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔

ان کا کہنا ہے ہم ٹکٹ حلقوں کے مضبوط امیدواروں اور وفاداروں کو دیں گے ، انتخابی مہم میں ان فتنہ گروں کو ایکسپوز کیا جائے جو ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں عمران خان کے دور حکومت کی کرپشن اور بےقائدیگیوں کو عوام کے سامنے  ایکسپوز کیا جائے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے جلسوں میں عمران خان کو بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ ہمیں مریم نواز کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہیں ہر طرح مدد فراہم کی جائے تاکہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکے عوامی مسائل کا حل کرسکے۔ ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ تحاریر