وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سپیچ پر سابق شاہ محمود قریشی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اسحاق ڈار کے بیان کے بعد قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں، عوام کو بتایا جائے حقیقت کیا ہے؟۔ اگر کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تو آپ نے سینیٹ میں اتنا بڑا بیان کیوں دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ میں تقریر پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ کہتے ہیں اسحاق ڈار نے سینیٹ میں نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق بیان کیوں دیا؟۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے بیان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ترجمان دفتر خارجہ کو وضاحت کرنا پڑی ،شاہ محمو د قریشی۔۔۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی پروگرام پر کر رہے ہیں، رضا ربانی نے کہا اس بیان کے بعد لازم ہے عوام کو اعتماد لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
لاڈلے کو تحفظ دے کر قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی، مریم اورنگزیب
مریم نواز کی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لسانیت کو ہوا دینے کی کوشش
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں، عوام کو بتایا جائے حقیقت کیا ہے؟۔ اگرکوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تو آپ نے سینیٹ میں اتنا بڑا بیان کیوں دیا۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم محفوظ اور عالمی معیار کے عین مطابق ہے ، حکومت کے سینیٹر وزیراعظم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وضاحت کریں۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثوں، پروگرامز پر قومی اتفاق رائے ہے، اگر وزیراعظم نہیں تو بلاول بھٹو کو آکر وضاحت دینی چاہیے تھی، اسحاق ڈار حکمران خاندان کے سمدھی ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی، طویل مذاکرات کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں ہوا۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمو د قریشی اگر سمجھتے ہیں حساس باتیں ہیں تو ان کیمرہ سیشن لیا جا سکتا ہے، وزیراعظم عوام کو بتائیں دہشتگردی کے واقعات پر اعتماد میں کیوں نہیں لیا جارہا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں واقعات آپ کے سامنے ہو رہے ہیں، بھارت کے وزیراعظم پاکستانی عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں، بھارت اور آر ایس ایس کی سوچ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
لاہور میں زمان پارک میں پولیس گردی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مریم نواز مطالبہ کررہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو سیدھا کرنا چاہتے ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں ، امجد خان نیازی پر تشدد آپ نے دیکھا ، شبلی فراز کیساتھ جو ہوا یقین جانیں ایسا کبھی نہیں دیکھا ، لاہور پولیس نے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، پنجاب پو لیس ،سی سی پی او کیخلاف قانونی کارروائی کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔