لیگی رہنما بغض عمران میں بدکلامی اور اوچھی حرکتوں پر اتر آئے
وزیر تعلیم رانا تنویر کی قومی اسمبلی سے خطاب میں عمران خان اور ان کی والدہ کے حوالے سے شرمناک گفتگو، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت لیگی ارکان ڈیسک بجاتے رہے، طلال چوہدری تحریک انصاف کی حامی خاتون کو ہراساں کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت سے خائف حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وزرا اور رہنما بدکلامی اور اوچھی حرکتوں پر اتر آئے۔
وزیرتعلیم رانا تنویر سے قومی اسمبلی سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے انتہائی قابل مذمت زبان اور لب ولہجہ اختیار کیا ۔دوسری جانب سابق وزیر طلال چوہدری پی ٹی آئی کی حای خاتون کو ٹوئٹر پر میسجز میں ہراساں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکٖڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان
چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کا بل قومی اسمبلی میں پیش: صدر مملکت کا ردعمل کیا ہوگا؟
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی سے خطاب میں عمران خان کے حوالے سے انتہائی شرمناک گفتگو کی۔
Ladies and Gentlemen, Rana Tanveer Hussain Federal Minister for Education – (please listen with headphones) pic.twitter.com/aPbI3faBGW
— Raftar (@raftardotcom) March 28, 2023
رانا تنویر نے کہاکہ”کیا ہماری بیٹی مریم نواز ہوٹل میں اکیلی نہیں تھی جہاں تم نے دروازہ توڑا، وہ تو ہوٹل تھا،تیری بیوی آسمان سے اتری ہے جو بھاگ کر تیرے ساتھ آئی ہوئی ہے،کمال ہے ، تم سے بڑے خاندان ہیں یہ، تم تو ایک کرپٹ ایکسیئن کے بیٹے ہو“۔
انہوں نے مزید کہاکہ”مجھے یاد ہے کہ ایک شادی تھی، اس میں اسکا والد بیٹھا ہواتھا، تو یہ عمران خان بھی اس شادی میں گیا ،وہاں اکرام اللہ نیاز ی کے ساتھ جو لوگ بیٹھے تھے انہوں نے کہا کہ آپ کا بیٹا آرہا ہے، جس پر انہوں نے کہاکہ ہاں ، کہنے کو تو میرا بیٹا ہے لیکن ہے حرام دا“۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت لیگی ارکان اسمبلی نے اس شرمناک گفتگو کی مذمت کرنے کے بجائے ڈیسک بجاکروزیرتعلیم رانا تنویر کی حوصلہ افزائی کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری تحریک انصاف کی حامی خاتون کو ٹوئٹر پر ڈائریکٹ میسیج میں ہراساں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔خاتون نے طلال چوہدری کے میسیج کا عکس شیئر کرتے ہوئے ان کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
ابھی ابھی دیکھا کہ طلال چودھری نے مجھے DM میں اپنی اوقات دکھائی ہے۔ یہ ہیں ان کے مکروہ چہرے ۔
فواد چودھری کے ایک جملہ پر ناچنے والے کیا پی ٹی آئی کی خواتین کو ہراساں کرنے پر جاگیں گے ؟؟
تمہیں لگا میں ڈر جاؤں گی ، ڈرتی تو کسی کے باپ سے بھی نہیں۔@fawadchaudhry @TallalPMLN pic.twitter.com/B4xFE0sfMz— Rozina Khan (@RozinaKhan1212) March 28, 2023
طلال چوہدری نے مبینہ طور پر روزینہ خان کو بھیجے گئے پیغام میں لکھاکہ”میں تمہیں پسند نہیں کرتا اور گناہ بے لذت میں کرتا نہیں،تم سے تو نوکر بھی تنظیم سازی نہیں کرتا ہوگا“۔
اپنا قد و قیمت بڑھنے کی کوشش نہ کرو
تم اس قابل نہیں ہو میں تم کو منہ لگاؤں https://t.co/k9qqxURQP0— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) March 28, 2023
خاتون نے طلال چوہدری کے پیغام کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ابھی ابھی دیکھا کہ طلال چودھری نے مجھے DM میں اپنی اوقات دکھائی ہے۔ یہ ہیں ان کے مکروہ چہرے ۔ فواد چودھری کے ایک جملہ پر ناچنے والے کیا پی ٹی آئی کی خواتین کو ہراساں کرنے پر جاگیں گے ؟؟ تمہیں لگا میں ڈر جاؤں گی ، ڈرتی تو کسی کے باپ سے بھی نہیں“۔
تمہاری اوقات کیا ہے ساری دنیا کو پتا ہے۔ میسیج میرے پاس save ہے ثبوت کے طور پر اب میں FIA میں ہراسمنٹ کا کیس کروں گی بھاگنا مت ۔ @FIA_Agency @Dr_YasminRashid @SHABAZGIL https://t.co/fw8bd2NLYC
— Rozina Khan (@RozinaKhan1212) March 28, 2023
طلال چوہدری نے روزینہ خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ”اپنا قد و قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کرو، تم اس قابل نہیں ہو میں تم کو منہ لگاؤں“۔
خاتون نے جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ”تمہاری اوقات کیا ہے ساری دنیا کو پتا ہے۔ میسیج میرے پاس save ہے ثبوت کے طور پر اب میں FIA میں ہراسمنٹ کا کیس کروں گی بھاگنا مت“۔









