عمران خان نے مرکزی قیادت چھوڑنے والوں کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی
عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نے پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا۔
9مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
پارٹی چھوڑ کر جانے والے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر نے پارٹی کی کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے خود کو الگ کرلیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو گروپ سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
عمران خان نے پیچھے ہٹنے کے لیے حکومت کے سامنے دو شرائط رکھ دیں
پی ٹی آئی کی رول آف لسٹ سے کور کمیٹی کے ارکان کے نام بھی نکال دیے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ سوشل میڈیا ٹیم کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔