عمران خان کے قریبی ساتھی گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی

گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی  سلمان احمد نے بھی 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کردی ہے۔

راک گٹارسٹ سلمان احمد ، جنہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عوامی اجتماعات میں کثرت سے دیکھا جا سکتا ہے، نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کی کوریج کرنیوالا صحافی ارقم شیخ 13 روز سے لاپتہ

کورکمانڈر ہاؤس حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

سلمان احمد نے اپنےبیان میں ہے کہ انہیں 9 مئی کے واقعات پر دلی دکھ ہوا ہے ، ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

گلوکار سلمان احمد عمران خان کے قریبی ساتھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستان کو نقصان نہ پہنچائے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے دو درجن سے زائد اعلیٰ قیادت اور دیگر رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔ نو مئی کے روز فسادیوں نے فوجی تنصیبات اور سرکاری و نجی عمارتوں کو نذر آتش کیا جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

9 مئی کو ہونے والے حملوں کی ملکی بھر کی سیاسی اشرافیہ اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے پرزور مذمت کی تھی۔ لوگوں نے سیاسی قیادت پر زور دیا تھا کہ وہ ملک میں سیاسی بدامنی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں شامل ہوں۔

متعلقہ تحاریر