شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے،عمران خان
ہر3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں،وزیراعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے،ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ۔
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں آپکا موقف کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل کی دوڑ
آصف علی زرداری کی شہراقتدار میں اہم ملاقاتیں
نوازشریف آج آرہا ہےکل آرہا ہے یہ ہوتا رہتا ہے، نوازشریف جب سعودی عرب گیا تب بھی یہی سنتے تھے،سمجھوتہ ہونے تک کہا جاتا رہا آج آرہا ہے کل آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔
حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کیلیے آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کررکھا ہے۔ واضح رہےقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج موجود نہیں۔









