75واں یوم آزادی: مریم اورنگزیب کا خالی صوفوں اور کرسیوں سے خطاب
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات خالی کرسیوں اور صوفوں سے خطاب کررہی ہیں۔
کسی بھی تقریب یا جلسے میں عوام کی عددی شرکت اس بات کی غماضی کرتی ہے کہ آپ پارٹی یا آپ عوام میں کتنے مقبول ہیں، اسلام آباد کے ڈی چوک پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالی صوفوں اور کرسیوں کے سامنے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے ڈی چوک اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پینٹنگ کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے
فوادچوہدری نے وزیراعظم کی میثاق معیشت کی پیشکش کو احمقانہ خیال کہہ دیا
عمران خان نے ایک شادی پیسے بٹورنے اور ایک پیسے بنانے کے لیے کی، مریم اورنگزیب
خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جمہوری ادوار میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی ہے۔ کبھی بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی شکل میں عوام کو سہولت فراہم کی گئی ، یہی وہ جذبہ ہے اور اسی جذبے کے تحت جمہوری قیادت ان شہیدوں کو ، جنہوں نے اپنا لہو اور اپنا کل اس ملک پر قربان کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آرم فورسز ، ایئرفورس ، نیوی ، پولیس ، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز ، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں نے شہادتیں پیش کرکے اس ملک کی حفاظت کی ، آج یہ بچے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب تاریخ سے نابلد
خطاب کے دوران مریم اورنگزیب نے بھنڈ مارتے ہوئے کہا کہ آج 14 اگست 1954 کو وزیراعظم لیاقت علی خان نے قومی ترانے کا کے بعد وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ہی کے دن 14اگست 1954 کو وزیر اعظم لیاقت علی خان نے پہلے قومی ترانے کی لانچنگ کی تھی اور آج وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف 1954 کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ ری ریکارڈڈ نیشنل اینتھیم کا اجراء کریں گے۔ کوئی محترمہ مریم اورنگزیب کو بتائے کہ محترم لیاقت علی خان 1951 میں شہید ہو گئے تھے تو انہوں نے 1954 میں کیسے نیشنل اینتھم کی لانچنگ کردی تھی۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب کے خلاف کے دور بڑی تعداد میں لگائے گئے صوفے اور کرسیاں خالی پڑیں تھی جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت چند ایک افراد تقریب میں موجود تھے۔









