مریم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے ن لیگ کے تاحیاب قائد نواز شریف کی صاحبزادی کو چیف آرگنائزر کا عہدہ بھی تفویض کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی بطور سینئر صدر کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فیکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
سخت معاشی حالات: امریکا اور سعودی عرب مدد کو آسکتے ہیں ، امید کی کرن دکھائی دینے لگی
صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیموں فیصلے کا اعلان کردیا۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹی فیکیشن شہباز شریف کے دستخط سے ہوا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ہر مرحلے پر پارٹی کو ری آرگنائز کیا۔ اب پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی مریم نواز کو سونپ دی گئی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی بیٹی مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا ہے۔