چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے گورنر کامران ٹیسوری کی کوششوں پر پانی پھیر دیا
ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ کا کہنا ہے مجھے کسی دوسرے کا علم نہیں مگر ہمیں پتا ہے کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے نہیں جارہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ملانے کی کوششوں کو پہلا جھٹکا، مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت سے انکار کردیا۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جن کی جماعت کو ایم کیو ایم-حقیقی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے بدھ کے روز واضح طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) میں ضم نہیں ہونے جا رہی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیرآباد حملے میں عمران خان کو قتل کرنے کوشش کی گئی، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے نظام انصاف پر سوالات اٹھا دیئے
واضح ح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے حالیہ دنوں میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر قیادت تنظیم بحالی کمیٹی سمیت تمام دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔
بدھ کے روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) آفاق احمد کا کہنا تھا ان کی پارٹی کا "متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے” کیونکہ یہ "مہاجروں کی جماعت” ہونے کی وجہ سے الگ شناخت رکھتی ہے۔
ایم کیو ایم کے ساتھ انضمام کی تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میری جنگ اقتدار کے لئے نہیں، ہمیشہ مہاجروں کے حقوق کے لیے تھی اور رہے گی۔ میں ملاپ کرکے مہاجروں کے جذبات مجروح نہیں کرسکتا۔
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات سے قبل جلد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا "میں دوسروں کے بارے میں نہیں جانتا کیونکہ میں اپنی پارٹی کے بارے میں واضح ہوں۔ ہم مہاجروں کی پارٹی ہیں اور اسے کسی کے ساتھ ضم کرنے والے نہیں ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گورنر کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پی کا وفد جمعرات کے روز ملنے آرہا ہے تاہم کوئی الحاق ہونے نہیں جارہا۔