پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری مونس الہیٰ کا نادیدہ قوتوں کو پیغام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ والوں نے ان کے ایک دوست کو لاہور سے اغواء کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل ق) کے سرکردہ رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ نے ایک مرتبہ پھر نادیدہ قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہے آپ جو مرضی ہے کرلیں ، ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چوہدری مونس الہیٰ نے لکھا ہے کہ "کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا۔”

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے گورنر کامران ٹیسوری کی کوششوں پر پانی پھیر دیا

ایف آئی اے سے رابطے کے حوالے ذکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ "ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا۔ اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔”

نادیدہ قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ "آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔”

واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے ایک علاقے سے خفیہ والوں نے ایک شخص کو اٹھایا تھا جسے چوہدری مونس الہیٰ اپنا خاص دوست قرار دے رہے ہیں جبکہ ایف آئی اے والوں کو بھی اس کارروائی کا علم نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر