امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کہ امپورٹڈ ٹولے کو معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے- سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہا ہے-

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ نیوز 360 نے نے اجلاس کی اندرونی کہانی کا پتہ لگالیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان اور شریف برادران کے لیے مصیبت بن گئے

وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، عمران خان کا الزام

تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اہم ترین اجلاس ہوا،، اجلاس میں اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے- اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے- ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے-

دوسری طرف پنجاب کے وزراء، پارلیمانی لیڈر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی نیوز 360 نے پتہ لگا لی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط ہے، عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کے لیے تیاری کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران نے وزراء کو اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی، ہر وزیر کو اس کی متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اس موقع پر وزراء کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہمیں مسئلہ نہیں ہو گا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ہر وزیر اپنی ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کر دی جائے، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس پر کوئی دو رائے نہیں۔

عمران خان نے گفتگو میں مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں، عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر