ٹیکنوکریٹ نہیں صرف پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ سیاسی انجینیئرنگ کرکے پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی جماعت پاکستان کو دلدل سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف پاکستان تحریک انصاف ہے ، قوموں کی تاریخ میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جو فیصلہ کن ہوتا ہے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے آج پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے اس میں جنرل باجوہ کا بہت بڑا ہے ، کے پی میں زور لگایا جارہا ہے کہ کسی طرح سے پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے ، اقتدار میں بیٹھی جماعتیں سب ایک طرف ہو گئی ہیں، خدشہ ہے تحریک انصاف کو کمزور کرنے کے لیے پولیٹیکل انجینیئرنگ کی جائے۔ ن لیگ کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان اور شریف برادران کے لیے مصیبت بن گئے
وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، عمران خان کا الزام
ن لیگ اور پی پی پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں گذشتہ 30 سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں ، ان کی کرپشن کی کہانیوں پر کتابیں لکھی جارہی ہیں۔ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، باپ پارٹی پیپلزپارٹی میں ضم ہو گئی ہے۔ 90 میں جب ان دنوں پارٹیوں کی پارٹنرشپ ہوئی تو پاکستان پیچھے رہ گیا اور انڈیا ہم سے آگے نکل گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا ہمارے دور میں ٹیکس وصولیاں اور ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر تھیں ، ان کے دور میں ساری ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہوتی ہے۔ ہم وارگیمنگ کر رہے ہیں کہ پاکستان کو کیسے دلدل سے نکالنا ہے۔ سیاسی انجینیئرنگ نہ کی گئی تو ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے۔ سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہے جس کے فیصلوں سے ملک میں بحران آیا۔