سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل جونیئر ٹیموں کے چیف سلیکٹر مقرر

کامران اکمل کی سربراہی میں بنائی گئی آٹھ رکنی ٹیم میں سہیل تنویر ، عامر نذیر اور جنید خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کامران اکمل کی سربراہی میں 8 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹ کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر  13، انڈر 16 اور انڈر 19 کیٹگریز کے پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟

کامران اکمل کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا انتخاب علاقائی اور ضلعی ٹیموں کیلئے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سہیل تنویر،  عامر نذیر،  فیصل اطہر، قیصر عباس، تیمور خان اور جنید خان بھی شامل ہیں۔

کامران اکمل نے 268 انٹرنیشنل میچز کھیلے جبکہ سہیل تنویر نے 121 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عامر نذیر نے 1993 سے 1995 تک چھ ٹیسٹ اور نو ون ڈے کھیلے، جنید خان نے پاکستان کی جانب سے 107 انٹرنیشنل میچز کھیلے، فیصل اطہر نے 2003 میں ایک ون ڈے اور قیصر عباس نے 2000 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا، ثناء اللہ بلوچ اور تیمور خان سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر