شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کل ہوگا،فاسٹ بولر کراچی پہنچ گئے
انشا آفریدی ڈاکٹر بن رہی ہیں، رخصتی اور شادی کی دیگر تقریبات گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ہوں گی، میڈیا رپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب کل بروز جمعہ منعقد ہوگی۔فاسٹ بولر اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے تعلقات میں سرمہری انتہا کو پہنچ گئی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خان آفریدی کی دوسرے نمبر کی صاحبزادی انشا آفریدی ڈاکٹر بن رہی ہیں لہٰذا ابھی صرف ان کا نکاح ہورہا ہے۔رخصتی اور شادی کی دیگر تقریبات انشا آفریدی کا گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ہوں گی۔
I always feel good with Lala and we are here on a special occasion, And my younger brother is also with me who is my pride ❤️
Best wishes mera chotay Bhai (Shaheen ) 😘#Lala #ShaheenAfridi #Heros #happymoments #Nikkah pic.twitter.com/fU8OqbJiXj
— Riaz Afridi (@RiazAfridi40) February 1, 2023
شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے کراچی پہنچنے کے بعد شاہد آفریدی اور اپنے بھائی کیساتھ تصویر شیئر کردی۔ انہوں نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھاکہ” مجھے لالہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور ہم یہاں ایک خاص موقع پر ہیں اور میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ ہے جو میرا فخر ہے، میرے چھوٹے بھائی شاہین کیلیے نیک خواہشات“۔
Shaheen Afridi Wedding Card and what I’m thinking is Haris Rauf will attend his friend’s wedding or not? #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/21jzF9GydK
— Samira Tarar ✨(Haris Rauf Stan)✨ (@samira_ahmed111) February 1, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
Shaheen Shah Afridi’s family has reached Karachi for his Nikkah Ceremony with Shahid Afridi’s daughter Ansha Afridi. The event of reception to be held on Friday, people of cricket fraternity are also invited there. Congrats to both the respective families. #PSL8 #PSL2023 #HBLPSL8 pic.twitter.com/g4i6iPwSOE
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) February 1, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔









