شاہین شاہ آفریدی منع کرنے کے باوجود شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر برا مان گئے
یہ بہت مایوس کن صورتحال ہے کہ بار بار اور متعدد مرتبہ درخواست کی گئی کہ ہماری پرائیویسی کو ٹھیس نہ پہنچائیں لیکن لوگ بغیر کسی پشیمانی کے شادی کی تصاویر شیئر کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ناراض ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر پرستاروں سے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک
ثانیہ مرزا نے اس مرتبہ شعیب ملک کو سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں دی؟
شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ’یہ بہت مایوس کن صورتحال ہے کہ بار بار اور متعدد مرتبہ درخواست کی گئی کہ ہماری پرائیویسی کو ٹھیس نہ پہنچائیں لیکن لوگ بغیر کسی پشیمانی کے (شادی کی تصاویر) شیئر کررہے ہیں‘۔
It’s very disappointing that despite many and repeated requests, our privacy was hurt and people kept on sharing it further without any guilt.
I would like to humbly request everyone again to kindly coordinate with us and not try to spoil our memorable big day.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 4, 2023
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ’میں سب سے ایک بار پھر عاجزی کے ساتھ درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون پیدا کریں اور ہمارے انتہائی یاد گار دن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں‘۔
واضح رہے کہ شاہین اور انشا کا نکاح جمعے کو کراچی کی مقامی مسجد میں منعقد ہوا تھا۔ نکاح کے بعد کراچی کے ساحل پر واقع مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیاتھا۔ تقریب کے دعوت نامے میں مہمانوں سے خاص طور پر تصویر کشی نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم دلہا دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔









