ملک کی شرمندگی کا باعث بننے والے خواجہ جنید پی ایچ ایف کی آڈٹ  کمیٹی میں شامل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارگردگی کے آڈٹ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم حیرت انگیز طور پر کمیٹی میں خواجہ جنید کا بھی شامل کیاگیا ہے ،خواجہ جنید خواجہ جنید  نے ایشیا کپ کے دوران جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتار دیا تھا جس پر انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا

پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈاریکٹر جنرل کی سربراہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارگردگی کے آڈٹ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے  تاہم حیرت انگیز طور پر کمیٹی میں خواجہ جنید کا بھی شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈاریکٹر جنرل  کی سربراہی تشکیل دی جانے والی قومی ہاکی ٹیم  کی 2015 سے 2022 تک کی  کارگردگی  کا آڈٹ کرے گی۔ کمیٹی میں سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ کی سونے سے بنی ٹرافی کی باوقار تقریب رونمائی

ڈی ڈی جی، پی ایس بی او جی، پی ایس بی کی سربراہی میں مندرجہ ذیل کمیٹی پی ایچ ایف کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے مگر کمیٹی میں تاحیات پابندی کا شکار خوجہ جنید بھی شامل  ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی آڈٹ کمیٹی میں شامل پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  خواجہ جنید  پر 31 جنوری پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم انہیں حیرت انگیز طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن و منیجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ خواجہ جنید نے ایشیا کپ کے دوران جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتار دیا تھا ۔

 جاپان کے خلاف 12 کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کے خلاف سابق سیکرٹری پی ایچ ایف نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم خواجہ جنید نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔

منیجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے چھوڑدیا تھا تاہم سیکرٹری پی ایچ ایف نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور خواجہ جنید  پر تاحیات پابندی عائد کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  سابق اولمپیئن  کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی جبکہ ٹیم بھی کوالیفائی نہیں کر سکی ۔

پی ایچ ایف کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف خواجہ جنید نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  نے کہا تھا کہ پی ایچ ایف کے فیصلے پر اپنے قانونی مشیر سے مشاورت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ تنازعہ: ایشین کرکٹ کونسل نے فیصلہ مارچ تک موخر کردیا

ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے خلاف میچ میں اپنی غلطی پر وہ پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے تاہم اس غلطی میں ان کے ساتھ شریک دیگر لوگوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا تمام فیصلوں کو مشکوک بنارہی ہے۔

ایشیاء کپ کے دوران ہاکی ٹیم اور قوم کی جگ ہنسائی کروانے والے سابق اولمپیئن خواجہ جنید کو پی ایچ ایف اور ہاکی ٹیم کی پارفامنس کا آڈٹ کرنے کے لیے کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

ڈی جی پی ایس بی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم میں اختر رسول، شہناز شیخ، اصلاح الدین صدیقی اور خواجہ جنید کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی پی ایچ ایف کے آئین 2015 کے مطابق ذمہ داریوں کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ تحاریر