ججز کے بعد معاون خصوصی عبدالغفار ڈوگر نے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس مانگ لیے
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر نےکرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے وی وی آئی پیز ٹکٹس کا مطالبہ کیا ہے، اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے ججز نے بھی وی وی آئی پیز پاسز کا مطالبہ کیا تھا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر نےکرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے وی آئی پیز ٹکٹس کا مطالبہ کردیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر نے بھی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)مفت وی آئی پیز ٹکٹس مانگ لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاداب کے ولیمے میں بابر اعظم اور حارث رؤف نے انوکھی ضد پکڑلی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے چیئرمین باکس کے 10 ٹکٹ اور وی وی آئی پی میں 25 ٹکٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
ملک عبدالغفار ڈوگر کے مراسلے میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آبائی علاقے ملتان میں پی ایس ایل 2023کے انعقاد کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنا چاہتا ہوں اور اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ افتتاحی اور فائنل کی تقریبات میں بھی شرکت کرنے کا خواہش مند ہوں ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے چیئرمین نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ ملتان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کی چیئرمین بکس کی 10 جبکہ وی وی آئی پی انکلوژرز کے 25 ٹکٹس جاری کیے جائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کی جانب سے پی سی بی انتظامیہ کو خط لکھ کر پی ایس ایل کے مفت وی آئی پیز پاسز کا مطالبہ کیا گیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا ۔
سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے منیجر ملتان اسٹیڈیم کو لکھے خط میں کہا گیا کہ مزید 30 وی آئی پی پاسز بھی دیے جائیں جبکہ ہر میچ کے 25 وی آئی پی پاسز کا علیحدہ بندوبست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک کی شرمندگی کا باعث بننے والے خواجہ جنید پی ایچ ایف کی آڈٹ کمیٹی میں شامل
سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے خط میں لکھا تھا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ پاکستان سپر لیگ میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے افتتاحی تقریب کیلئے چیئرمین باکس مختص کیا جائے۔
سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا خط سوشل میڈیا سے وائرل ہونے کے بعد مذکورہ ججز اور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کوسوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد منیجر ملتان اسٹیڈیم کو لکھے گئے دوسرے خط میں سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار نے لکھا کہ حکامِ بالا کے احکامات پر پاسز مانگنے کا خط واپس لیا جاتا ہے۔