وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل 8 کے میچز کے لیے رینجرز اور فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا افتتاح آج سے ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہوگا، آج اس سلسلے میں رنگارنگ تقریب بھی منعقد کی جائےگی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سیکورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ سیزن کا آغاز آج سے ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

میڈیا کی دستیاب رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سجے گا، کھلاڑی حریفوں کو زیر کرنے کیلیے پرجوش

‘سب ستارے ہمارے’: پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ جاری

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں سمری وزارت داخلہ نے پیش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اس کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز 13 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کے میگا ایونٹ کا آغاز آج سے ملتان میں ہوگا ، رنگارنگ تقریب  میں گلوکارہ شائے گل اور آئمہ بیگ کے علاوہ ساحر علی بگا، عاصم اظہر اور فارس شفیع ملتان میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر پرفارم کریں گے۔

متعلقہ تحاریر