پاکستان سپر لیگ سیزن 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی
کراچی کنگز نے اپنے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز کا جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 14ویں لیگ میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ کنگز نے سلطانز کو 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ملتان سلطانز نے 16.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر صرف 101 رنز بنائے۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 66 رنز سے شکست دے کر اپنا اختتامی میچ شاندار بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8: اعظم خان کی دھواں دھار اننگزکی بدولت اسلام آباد نے کوئٹہ کو پچھاڑدیا
پنجاب حکومت نے پی سی بی سے میچز کی سیکورٹی کیلئے فنڈز مانگ لیے، میچز کراچی منتقل ہونے کاخدشہ
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ اور اسکور کو پراعتماد انداز میں آگے بڑھایا ، تاہم 41 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود عاکف جاوید کا شکار ہوگئے ، انہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 رنز اسکور کیے۔
دوسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب رئیلی روسو صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ تیسری وکٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکی اور 68 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویوڈ ملر تھے انہوں نے 10 رنز اسکور بنائے۔
چوتھی وکٹ 70 رنز ، 5ویں وکٹ 76 اور چھٹی وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
7ویں وکٹ 95 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ 8ویں وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔
ملتان سلطانز کی 9ویں وکٹ 101 رنز پر گری جب انور علی 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی سب سے کامیاب شعیب ملک رہے انہوں نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تبریز شمسی نے 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور ملتان سلطان کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز ونس 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جیمز ونس کی وکٹ انور علی حاصل کی۔
کنگز کی دوسری وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری جب طیب طاہر 46 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ احسان اللہ نے حاصل کی ۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 148 کے اسکور پر گری جب اوپننگ بلے باز احسان اللہ کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو ویڈ نے 47 گیندوں کا سامنا کیا اور 46 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔









