پی ایس ایل سیزن 8: پشاور نے اسلام آباد کو ایک آسان میچ میں شکست دے دی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جواب میں یونائیٹڈ صرف 140 رنز ہی بنا پائے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔ محمد حارث مین آف سے میچ قرار پائے انہوں نے 39 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے تھے۔

زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور بنائے تھے جبکہ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 166 رنز اسکور ہی بناپائی۔

یہ بھی پڑھیے

نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ ، پہلے روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں فاتح

5 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 8 کا آخری مرحلہ کھیلنے سے محروم رہیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن نواز اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا ، اور پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئی۔ دوسری وکٹ 21 اور تیسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ۔

چوتھی 65 رنز پر جبکہ 5ویں وکٹ 100 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ 111 کے مجموعی اسکور پر ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور میچ مکمل طور پر زلمی کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دینے لگا۔ تاہم اس موقع پر فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں پھر دیا۔ تاہم آخری اوور میں خرم شہزاد نے آخری دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد اور صفیان مقیم نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عامر جمال اور جیمز نیشم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے سب کامیاب بلے باز محمد حارث رہے جنہوں نے 79 رنز کی اننگز کی کھیلی ، انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا ، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر حسن رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، شاداب خان کے حصے میں دو وکٹیں آئیں ، جبکہ فضل الحق ، فہیم اشرف اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر