بابر اور رضوان ہارورڈ کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلیے امریکا پہنچ گئے
بابراعظم اورمحمد رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقدہ ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے، قومی اسٹارز کی اکنا کے کنونشن میں شرکت
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کے پروگرام میں شرکت کیلیے امریکا پہنچ گئے۔
قومی ہیروزنے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا(اکنا) کے کنونشن میں شرکت کی پرستاروں کو آٹوگراف دیے۔
یہ بھی پڑھیے
لیگ کرکٹ میں مصروف شاہنواز دھانی نے زمبابوین شائقین کو بہترین قرار دیدیا
بابر اعظم بدستور سلیکشن کے عمل کا لازمی حصہ ہوں گے، ہارون رشید
بابراعظم اورمحمد رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقدہ ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ دونوں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرہوں گے۔
🚨 Buckle Up Cricket Fans around the globe! 🌎#SayaCorporation‘s premium athletes, @babarazam258 and @iMRizwanPak along with their mentor @TalhaAisham are about to experience one of the best classrooms of Harvard university’s BEMS.
They will be the first cricketers to… pic.twitter.com/vG2vEJqeZY
— Saya Corporation (@SayaCorps) May 28, 2023
اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، میں نے اس پروگرام سے متعلق پروفیسر البرس اور طلحہ رحمانی سے تفصیلی گفتگو بھی کی ہے، میں ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں سیکھنے اور نیا تجربہ کرنے کے لیے جانا چاہتا ہوں۔
کپتان بابر اعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں۔
رضوان نے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنےکا منتظر ہوں۔
دریں اثنا بابراعظم اور محمد رضوان نے بالٹی مور میں منعقدہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا(اکنا) کےکنونشن میں شرکت کی ۔اس موقع پر دونوں کھلاڑی اپنےپرستاروں میں گل مل گئے اور آٹوگراف دیتے رہے۔