وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی مکمل بحالی پر نجم سیٹھی کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کردیا ہے۔

اس بات کا اعادہ وزیراعظم شریف شریف نے آج چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی سی بی کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے 

اے سی سی نے ایشیا کپ کیلیے پاکستان کا مجوزہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا، بھارتی میڈیا

سہواگ 2004 میں دورہ پاکستان میں ملنے والی محبت آج بھی نہیں بھولے

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے شہباز شریف کو ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ منعقد ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ نجم سیٹھی نے بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل طور اپنی اصل شکل میں بحال ہو چکا ہے، پی سی بی کے اضلاع کے انتخابات 90 فیصد سے زائد اضلاع میں مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ ریجنز کے انتخابات 80 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔

نجم سیٹھی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سے شروع ہو رہا ہے، ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل ہو گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنی اپنی کرکٹ ٹیموں کی تشکیل شروع کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے آئین کی مکمل بحالی پر نجم سیٹھی کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ تحاریر