چیئرمین پی سی بی پر حکومتی اتحاد میں اختلاف؛ ذکاء اشرف نئے چیئرمین ہونگے

پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر وفاقی برائے بین الصوبائی رابطہ احسان نے کہا کہ نئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ہونگے جبکہ آصف زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے پیغام بھجوادیا ہے ،فیصلہ وزیراعظم اور شریک چیئرمین پی پی کی ملاقات میں ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر  آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ذکاء اشرف  کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) بننے کے امکانات روشن ہوگئے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان مزاری نے کہا ہے کہ ذکاء اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کرکٹ بورڈ کی سربراہی کیلئے ذکاء اشرف کے نام سے پیچھے نہ  ہٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آصف زرداری نے وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری  کے درمیان معاملات طے کیے جائی گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کی مدت 21 جون 2023 کو ختم ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون پر دباؤ  ڈالا ہے کہ ذکاء اشرف کو نیا چیئرمین پی سی بی بنایا جائے ۔

پی سی بی چیئرمین شپ کے معاملے پر آصف زرداری نے وزیراعظم  شہباز شریف کو پیغام پہنچا دیا ۔ پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ذکاء اشرف کے نام سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

یہ بھی پڑھیے

وکٹ کیپر محمد رضوان کو امریکا میں سڑک پر نماز کی ادائیگی پر تنقید کا سامنا

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی سربراہی  چھوڑنے کے لیے تیار نہیں  تاہم  وزیراعظم  شہباز شریف نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

ذرائع نےبتایا کہ نجم سیٹھی کو ہدایت کی گئی ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کرکے  انہیں راضی کیا جائے تاہم اب تک نجم سیٹھی کو سابق صدر سے ملاقات کا وقت نہیں ملا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نےذکاءاشرف کی بطور گورنرننگ بورڈ پی سی بی تجویز وزیراعظم  شہباز شریف کو بھجوا دی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان مزاری نے اتوار کو واضح کیا کہ ذکا ء اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اگلے چیئرمین ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

 احسان  مزاری نے کہاکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے منتخب کردہ نام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے ایک ماہ قبل سمری وزیر اعظم ہاؤس کو بھیجی تھی۔

متعلقہ تحاریر