ٹینس کی کثیر النسل خاتون کھلاڑی نیاؤمی اوساکا لوئی وٹاں کی سفیر مقرر

نیاؤمی اوساکا متعدد نسلی پس منظر کی حامل ہیں اور ہیٹی سے تعلق رکھنے والے والد اور ایک جاپانی ماں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ نسلی انصاف کے بارے میں آواز بلند کرتی رہتی ہیں

ٹینس میں صف اول کی کثیر النسل خاتون کھلاڑی نیاؤمی اوساکا نے ٹینس کورٹ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اُنہوں نے معروف فرانسیسی فیشن ہاؤس لوئی وٹاں کی نئی سفیر کے طور پر فیشن کی صنعت میں قدم رکھا ہے۔

اوساکا نے اپنے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا اور اس کے عنوان میں کہا کہ "واہ یہ واقعتا پاگل پنا ہے”۔ ٹینس اسٹار لیبل کے موسم بہار اور سرما 2021 کے کپڑوں کی نمائش کرنے والی ہیں۔

لوئی وٹاں نے ٹینس اسٹار کو "کثیر الجہتی، آزاد اور جدت پسند خاتون قرار دیا ہے جو کہ دراصل لوئی وٹاں کی خاتون کا عکس ہے۔

نیاؤمی اوساکا متعدد نسلی پس منظر کی حامل ہیں اور ہیٹی سے تعلق رکھنے والے والد اور ایک جاپانی ماں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ نسلی انصاف کے بارے میں آواز بلند کرتی رہتی ہیں اور مختلف لوازمات اور اشیاء کو ٹینس کورٹ میں اپنا موقف واضح کرنے کے لیے استعمال کرتی رہتی ہیں۔

یو ایس اوپن ٹینس چیمپین شپ کے دوران، اپنے سات میچوں میں اُنہوں نے اپنے چہرے پر ماسک پہننے کا انتخاب کیا جن پر امریکا میں نسلی تشدد کے مختلف متاثرین کے نام لکھے ہوئے تھے۔

اوساکا دنیا کی سب سے قابل ذکر خواتین ایتھلیٹ میں سے ایک ہیں اور وہ سرینا ولیمز کی جگہ دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کلیئر پولوساک نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @nicolasghesquiere

4 اہم سالانہ ٹینس مقابلوں میں نیاؤمی اوساکا 3 بار کے گرینڈ سلیم کی فاتح ہیں۔ اوساکا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹینس کھیلنے کے علاوہ ان کا شوق فیشن ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’ٹینس کے علاوہ میرا سب سے زیادہ قیمتی جذبہ فیشن ہے۔ اور لوئی وٹاں سے زیادہ مشہور کوئی برانڈ نہیں ہے۔‘

نیویارک فیشن ویک میں نیاؤمی نے جاپانی لیبل ایڈیئم کے اشتراک سے اپنا پہلا کیپسول کلیکشن آویزاں کیا ہے۔ لیکن لوئی وٹاں کی طرف سے تازہ اعلان امریکی میگزین ووگ کے سرورق پر ٹینس اسٹار کے نظر آنے کے فورا بعد ہی سامنے آیا ہے۔اِس طرح جاپان اور ہیٹی کی خدوخال سے آراستہ کثیر النسل ٹینس اسٹار نیاؤمی اوساکا لوئی وٹاں کا اگلا چہرہ ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے