بابر اور ثقلین نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی سفارش کی، رمیز راجہ

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بیرون ملک سے ماہرین کو لانے کے حق میں ہیں، سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی سفارش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی سفارش کی ہے۔ یہاں تک کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بیرون ملک سے ماہرین کو لانے کے حق میں ہیں۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بابر، رضوان اور بعد میں ثقلین کے ساتھ میری بات چیت کے دوران ان سب نے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں غیر ملکی کوچز کے انضمام کو بہتر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ریحام خان کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، مقدمہ درج نہ ہوسکا

محمد رضوان اور شاہین آفریدی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کو T20 ورلڈ کپ کے لیے بلے بازی اور باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لائے تھے جہاں ٹیم سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے بعد سیمی فائنل میں حتمی چیمپئن آسٹریلیا سے ہار گئی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے اپنا نظریہ جو ان تینوں تک پہنچایا یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ مقامی کوچز کو ٹیم کے ساتھ دور دوروں پر ہونا چاہیے تاکہ انہیں تجربہ اور مقبولیت حاصل کرنے کا موقع ملے۔

پی سی بی سربراہ کا کہنا تھا کہ میری سوچ یہ بھی ہے کہ اگر آپ ڈریسنگ روم کا بہترین ماحول حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف باقاعدہ کوچ کی ضرورت ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم میں یہ پہلے سے موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دورہ بنگلہ دیش اور حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے تکنیکی کوچز کا مکمل معاون عملہ جان بوجھ کر مقرر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ میں ٹیم کو اپنی سوچ کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا دیکھنا چاہتا تھا اور میرا ماننا ہے کہ ایک کھلاڑی ٹیم میں تب ہی مقام حاصل کرپاتا ہے جب اسے کارکردگی دکھانے کے لیے مشکل حالات میں بغیر کسی تعاون کے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔

پی سی بی پہلے ہی پانچ کوچز کے لیے اشتہار دے چکا ہے جس میں پاور ہٹ بیٹنگ کوچ اور ہائی پرفارمنس سینٹر ہیڈ کوچ شامل ہیں، یہ عہدہ نیوزی لینڈ کے گرانٹ بریڈ برن کے استعفیٰ کے بعد خالی پڑا تھا۔

رمیز راجہ کے پی سی بی کے چیئرمین بننے کے بعد 2019 کے آخر میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپس آنے کے بعد اور T20 ورلڈ کپ سے عین قبل اچانک مستعفی ہو گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر