احمد شہزاد نے وقار یونس کو اپنا کیریئر تباہ کرنیکا ذمے دار قرار دیدیا
ٹیسٹ کرکٹر کا پی سی بی سے خود سے متعلق سابق ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نےسابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وقار یونس کی ان کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پی سی بی کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہےاس رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر اعظم خان نے کس فنکار کو پسندیدہ بلے باز قرار دیدیا؟
کپتان بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایاجائے کہ احمد شہزاد نے یہ غلطیاں کی ہیں اور پھر میری وضاحت بھی لی جائے اور ارباب اختیاراس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔
Ahmad Shahzad demands report from PCB which was submitted by Misbah Ul Haq and Waqar Younis regarding him.
VC: Qadir Khawaja #Cricket | #Pakistan | #AhmadShahzad | #MisbahUlHaq | #WaqarYounis | #Lahore pic.twitter.com/RXq2wqf34P
— Khel Shel (@khelshel) June 27, 2022
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرے بارے میں جو چند برس پہلے رپورٹ دی گئی اس کا میرے کیرئیر پرمنفی اثر پڑا، میری شہرت کو نقصان پہنچا، میرے فینز کو غلط بتایا گیا، رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیو نکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا، مجھے پتا تو ہوناچاہیے کہ رپورٹ کیا ہے اور میں نے کیا غلطی کی ہے، ایک ہی سیریز میں ایک ہی کوچ کے ہوتے ہوئے میں نے ایسا کیا غلط کردیا کہ رپورٹ کا ایک پلندہ تیار کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا بس میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے، میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لیے بہت کچھ ہے ،اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے ۔
I am alwayz With U Ahmad Shahzad🙌🥺♥️.
May Allah bless U with a lot of Success Aameen🤲.
Justice For Ahmad Shahzad.#JusticeforAhmadShahzad #BringBackAS
We are alwayz With U @iamAhmadshahzad 🙌 pic.twitter.com/h23gnqOkyy
— SaRa SHaHzAdiAn(7)🇵🇰 (@iamSara_Shahzad) June 27, 2022
کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا حالانکہ اس کیمپ میں 60 لڑکوں کو بلایا گیا تھا لیکن اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا، ایک میچ میں اوپنر کھلایا دوسرے میں ون ڈاؤن اور پھر پریشر میں آکر باہر کر دیا۔
Ahmad Shahzad explain about his on going controversy & shared views about absence from PSL.#ahmadshahzad #sundayvibes pic.twitter.com/9LeSwCL3T8
— Usman Butt (@realusmanbutt1) June 26, 2022
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں نہ کھیلنے کے حوالے سے احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے، کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے، چیمپئنز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا لیکن اتار چڑھاؤ آتے ہیں، امید ہے کہ اب ایک بار پھر کوئٹہ ٹیم مثالی کرکٹ کھیلے گی، مجھے خود بڑا دکھ ہے کہ میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکا لیکن کیوں نہیں کھیل سکا اس کا بالکل اسی طرح مجھے نہیں علم جیسے یہ نہیں پتا مجھے کیمپس میں کیوں نہیں بلایا جاتا۔
احمد شہزاد نے کہا میں کنڈکٹ کے تحت تمام چیزیں کررہا ہوں، نہیں چاہتا کہ کچھ غلط رویہ اختیارکروں، میں اچھے انداز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایسا کیا غلط کیا ہے جو مجھے کارنر کرنے کی کوشش کی گئی ہے میں نے رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔یاد رہے کہ احمد شہزاد 2019 میں سری لنکا کے خلاف آخری مرتبہ ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل کیے گئے تھے۔









