جان لاپورٹا نے میسی کی بارسلونا میں واپسی کیلیے دروازے کھول دیے

میسی جس طرح کلب کو چھوڑ کر گیا اس پر خود کو اسکا مقروض سمجھتا ہوں، بارسا کیلیے میسی ہی سب کچھ ہے،میں سمجھتا ہوں کہ بارسا میں میسی کا باب ابھی ختم نہیں ہوا، صدر فٹ کلب بارسلون

فٹ بال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے کلب لیجنڈ لیونل میسی کی کیمپ نو میں واپسی  کے دروازے کھول دیے۔

جان لاپورٹا کہتے ہیں میسی جس طرح کلب کو چھوڑ کر گیا اس پر خود کو اسکا مقروض سمجھتا ہوں، بارسا کیلیے میسی ہی سب کچھ ہے، وہ کلب کی تاریخ کا سب سے کارآمد اور بہترین کھلاڑی رہا ہے، میں سمجھتا ہوں، میری خواہش ہے کہ بارسا میں میسی کا باب ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا میسی دوبارہ بارسلونا کلب میں شامل ہو رہے ہیں؟

میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

میسی کو آخری مرتبہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت سے قبل پچھلے موسم گرما میں بارسلونا ہیڈکوارٹرز کے آڈیٹوریم میں آنسو بھری الوداعی تقریر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

12سال کی عمر میں بارسلونا کا حصہ بننے والے ارجیٹینی  اسٹار کا معاہدہ 30جون 2021  کو ختم ہوگیا تھا کیونکہ کلب کو لالیگا کی تنخواہ سے متعلق نئے قوائد کی وجہ سے  جدوجہد کرنا پڑی تھی اوراپنے قرضوں کی وجہ سے میسی کو نئے معاہدے کی پیش کش  کی تھی تاہم تنخواہ کا تنازع حل نہ ہونے پر بارسا کو اپنی شکست تسلیم کرنا پڑی تھی اور 7مرتبہ بیلن ڈی آر جیتنے والے مسیسی کو مستقل طور پرریلیز کرنا پڑا تھاجنہوں نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2سالہ معاہدہ کرکے ہلچل مچادی تھی۔

اگرچہ میسی کو اپنے پہلے سیزن میں لیگ ون  جیتنے کے بعد فرانسیسی دارالحکومت کو اپنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا  لیکن بظاہر وہ ان شرائط کا احترام کریں گے جن پر انہوں نے قطر کی ملکیت فرانسیسی فٹ بال کلب سے معاہدہ کیا  تھا جبکہ ان دنوں ارجنٹائن کے کھلاڑی کے طور پر ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ای ایس پی این کو دیے گئے انٹرویو میں جان لاپورٹا نے کہا کہ بارسا کیلیے میسی ہی سب کچھ رہا ہے،   وہ ممکنہ طور پر کلب کی تاریخ کاسب سے زیادہ کارآمد اور  بہترین کھلاڑی رہا ہے،   بارساکی تاریخ میں صرف جوہان کروف کا ہی میسی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

 لاپورٹا نے مزید کہا کہ ادارہ کھلاڑیوں اور کوچوں سے بالاتر ہے  لیکن میں سمجھتا ہوں، میری خواہش ہے کہ بارسا میں میسی کا باب ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ کھلا باب  جو ابھی بند نہیں ہوا، اس میں وہ بہترین لمحہ آئے جس میں وہ کیا جاسکے جو ہونا چاہیے تھا اور اسکا انجام  پہلے سے کہیں زیادہ شاندار ہو۔

لاپورٹا نے  اعتراف کیا کہ جس طرح میسی کلب کو چھوڑ کر گیا تو اخلاقی طور پر کہوں  تو میں خود کو میسی کا مقروض سمجھتا ہوں،بارساکے صدر کی حیثیت سے، مجھے لگتا ہے کہ میں نے وہی کیا جو مجھے کرنا تھا لیکن ذاتی  طورپر اور صدر کی حیثیت سے بھی، مجھے لگتا ہے کہ میں ان کا مقروض ہوں ۔

متعلقہ تحاریر