شعیب اختر کی 8 گھنٹے طویل آپریشن سے قبل قوم سے دعاکی اپیل

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بسترپر مریضوں کے مخصوص لباس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 8 گھنٹے طویل آپریشن سے قبل قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بسترپر مریضوں کے مخصوص لباس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز میں خراب کارکردگی، کرکٹر جویریہ خان ناقدین پر برہم

بھارتی ڈر گئے، ایشیا کپ کیلیے اشتہار موقع موقع نہ بنانے کا فیصلہ

شعیب اختر نے وڈیومیں بتایا کہ” میں اپنے آخری آپریشن کیلیے تیار ہوں، یہ آپریشن میرے دونوں گھٹنوں کی جزوی تبدیلی کیلیے  کیاجارہا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ”اس سے قبل میرے5 آپریشن ہوچکے ہیں اور  امید ہے یہ میرا آخری آپریشن ثابت ہوگا“۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھرکہنا چاہوں گا کہ پاکستان کیلیے کھیلنے اور تیز بولنگ کیلیے ان سرجریز کی قدر و قیمت تھی لیکن اس آپریشن کے بعدصحت یابی میں مجھے 2 سے 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

شعیب اخترنے قوم سے ڈھیروں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ” یہ 8 گھنٹے طویل سرجری ہوگی، جس میں  گھٹنے جزوی تبدیل کیے جائیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ بخیریت واپس آئیں گے۔انہوں کہا کہ میں یہ کروانا نہیں چاہتا تھا لیکن کچھ چیزیں کروانا پڑتی ہیں، بچوں کے ساتھ کھیلنا ہے تو گھٹنے ٹھیک کروانا پڑیں گے“۔

متعلقہ تحاریر