بابر اعظم کا قومی ہیرو نوح دستگیر بٹ کیلیے20لاکھ روپے انعام کا اعلان
ہمارے تمام کھلاڑی مناسب ڈھانچے، تعاون اور جدید ترین سہولتوں کے مستحق ہیں،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کیلیے انعام کے اعلان میں حکومت پر بازی لے گئے۔
بابراعظم نے گھر میں اپنے والد سے تربیت حاصل کرکے ملک کیلیے گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کیلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا
کامن ویلتھ گیمز میں خراب کارکردگی، کرکٹر جویریہ خان ناقدین پر برہم
کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کو پوری قوم کیجانب سے سراہا جارہا ہے۔ کپتان بابراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے شاہ حسین شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان سپر اسٹارز پر بے حد فخر ہے۔ ہمارے تمام کھلاڑی مناسب ڈھانچے، تعاون اور جدید ترین سہولتوں کے مستحق ہیں۔
Roar Pakistan! 🔥 👏
Extremely proud of these superstars. All our athletes deserve proper structure, support and state-of-the-art facilities.#PakistanZindabad pic.twitter.com/XLOsusWzfo
— Babar Azam (@babarazam258) August 4, 2022
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بیشتر پاکستانی ایتھلیٹس نے حکومتی سرپرستی اور بنیادی سہولتوں محرومی کے باوجود قابل ذکر کاکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 5تمغے جیتے ہیں جن میں ایک طلائی،دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔









