سیاسی و عسکری قیادت اور شوبز شخصیات کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر الیون کی کامیابی پر سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات اور میمز سے بھر گیا۔

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر سیاسی و فوجی قیادت اور شوبز شخصیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سنسنی خیز میچ میں بابر الیون کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات اور میمز سے بھر گیا۔ شائقین نے پاکستانی بلے باز آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر ارش دیپ سنگھ کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیے

بڑا میچ بڑی فتح: پاکستان نے ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

افغان بولنگ کوچ عمر گل کو بیگم کی فرمائش نے مشکل میں ڈال دیا

پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے مبارکباد دینے کا دلچسپ اندازاپنایا اور اپنے ٹوئٹ میں قومی پرچم شیئر کیا۔

 مسلح افواج نے بھی شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ ٹیم پاکستان آپ  نے ہم سب کو قابل فخربنادیاہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو زبردست معرکہ آرائی،اپنے اعصاب پر قابورکھنے اور  جیت پر مبارکباد۔     مشکل وقت میں قوم کے حوصلے بڑھانے کیلیے اس کامیابی کی بہت ضرورت تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم پاکستان !ایک خوفناک آفت کے دوران ہمارے چہروں پر  خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے کیلیے آپ کا شکریہ ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم گرین کو  پاکستان کے عوام کے لیے شاندار جیت پر مبارکباد۔ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور جب ہم جشن منارہے ہیں تو و آئیے اپنے ان لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کی حالت زار کو بھی یاد کریں جنہوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔ براہ کرم عطیہ کریں، رضاکارانہ طور پر، کسی بھی طرح سے مدد کریں۔

اداکار عدنان صدیقی نے قومی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واقعی ناخن چبانے پر مجبور کرنے والا اختتام تھا۔ انہوں نے محمد رضوان اور محمد نواز کو ٹیم کی آگ اور برف قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بڑی تدبیر اور طاقت کے ساتھ میچ کو اپنے توانا کاندھوں پر اٹھایا۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کیا تعاقب کیا ہے، کیا میچ تھا، شاباش پاکستان ٹیم  بالخصوص محمد رضوان اور محمد نواز آپ کی کاکردگی شاندار رہی۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میچ کے اختتامی لمحات کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اداکار فیصل قریشی نے فتح کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے ٹیم گرین کو مبارکباد پیش کی۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کو  اپنا مین آف دی میچ قرار دیتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

اداکارہ ریما خان نے بھی قومی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری ٹیم کتنی خوبصورت ہے،ہمارے لڑکوں سے پیار کریں،رضوان بھائی آپ بادشاہ یں،ماشااللہ کیا میچ  تھا، انڈیا نے بھی اچھا کھیلا۔

 اداکار فیروز خان نے محمد رضوان کی تعریف کی اور بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کیلیے لکھا کہ سردار جی اپنے بندے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا ہی شاندار میچ تھا،انہوں نے محمد رضوان اور محمد نواز کی خصوصی تعریف کی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم سب کو اپنے سیلاب متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیے اور جتنی ہوسکے ان کی مدد کرنی چاہیے،انہیں اپنی دعاؤں میں یادرکھنا بھی بہت معنی رکھتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

اداکا منیب بٹ نے میچ کے شروع سے لیکر اختتام تک کی جھلکیاں شیئر کیں جن میں انہیں قومی ترانہ سنتے،ویرات کوہلی، محمد رضوان اور محمد نواز کو شاباش دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پہلی دفع کسی نواز پر پیار آیا ہے۔ وڈیو میں میچ کے اختتام پر منیب بٹ کو خوشی سے اچھلتے اور موقع موقع گاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

معروف میزبان و گلوکار فخر عالم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کرکٹ کو شاندار کھیل قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر