پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں بغیر نقصان 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
دوسرے ٹی20 میں بابر اور رضوان کی جوڑی نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 203 رنز بنائےاور جنوبی افریقا کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں بنایا گیا اپنا ہی 197رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، کرک انفو نے جوڑی کو چیس ماسٹرز کا لقب دیدیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کا 200 رنزکا پہاڑ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بابر الیون 200 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ
گزشتہ رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 203 رنز بنائےاور جنوبی افریقا کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں بنایا گیا اپنا ہی 197رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Only three times has a target over 150 been chased in T20Is without losing a wicket.
Pakistan have done it twice 🙌#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mV7YGMPggW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
بابر اعظم نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر110رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 4چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 51گیندوں پر88رنز بنائے۔

ای ایس پی این کرک انفو نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو چیس ماسٹرز کا لقب دیدیا۔ ویب سائٹ نے بابر اور رضوان کے قائم کردہ ریکارڈز کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اس جوڑی نے خود پر ہونےولی کڑی تنقید کے بعد اپنے مداحوں کو یاددلادیا ہے کہ وہ ٹیم کیلیے کتنے شاندار طریقے سے موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب کے حوالے سے سنسنی خیز ریکارڈ رکھتی ہے۔ دسمبر 2020 میں بطور اوپنر ترقی پانے کے بعد پاکستان نے دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 15 میچ جیتے ہیں ۔
🗣️ T20I cricket’s most prolific pair Babar Azam and Mohammad Rizwan discuss the process behind their success.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/0EHqhscuQl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
یہ پانچواں موقع ہے جب بابر اور رضوان نے 150 یا اس سے زیادہ کی شراکت داری قائم کی ہے ۔یہ جوڑی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 31 مواقع پر ایک ساتھ کھل چکی ہے اور ان کا جو تعلق قائم ہوا ہے وہ اتنا مضبوط ہے کہ بعض اوقات وہ ایک دوسرے کو رنز کے لیے بلانے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔ بابر نے کہا کہ یہ ہمارے درمیان اعتماد کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
If you think Babar and Rizwan have been the problem… you really haven’t been watching the last couple of years !!
— Nasser Hussain (@nassercricket) September 22, 2022
سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بابراور رضوان کے ناقدین کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ناصر حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بابر اور رضوان مسئلہ ہے تو آپ نے واقعی پچھلے کچھ سال نہیں دیکھے۔









