ٹی20ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلیے دی راک بھی پرجوش

دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ امریکی اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن عرف دی راک بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
دی راک ہندوستان میں اپنی فلم بلیک ایڈم کی تشہیرمیں مصرو ف ہیں اور ایک وڈیو کے ذریعے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کا ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار، پی سی بی نے اے سی سی کو خط لکھ دیا
کرکٹ کے میدان اور میدان سے باہر پاکستانی اور انڈین پلیئر کی خوشگوار ملاقاتیں
ایک زمانے میں امریکی فٹبال کے کھلاڑی رہنے والے دی راک نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ”جب سب سے بڑے حریف آپس میں ٹکرائیں
گے تو دنیا ٹھہر جائے گی۔ یہ صرف کرکٹ میچ نہیں بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہے ، یہ بھارت بمقابلہ پاکستان کا وقت ہے“۔
Dwayne ‘The Rock’ Johnson is ready for India vs Pakistan T20 World Cup!
#PakVsInd #T20WC #AsiaCup2023 #T20WorldCup pic.twitter.com/y7PHqMrZeu— Cric (@BabarShot) October 18, 2022
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔









