کیا پاکستان رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں 1992 کی تاریخ دہرائے گا؟

92 میں بھی پاکستان اگر، مگر اور چونکہ، چناچہ کا مرحلہ طے کرکے سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل آیا تھا اور رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی ایسے ہی سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کےاہم میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی شکست نے پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔ پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوتے ہوتے سیمی فائنل میں جاپہنچی ہے۔

پاکستان کی ڈرامائی انداز میں سیمی فائنل میں رسائی کے بعد رواں ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈکپ 1992 میں کئی مماثلتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے بابر الیون سے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی امیدلگالی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں شکست ، بنگلادیش ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

اتوار کو دن کے آغاز میں  پاکستان کے  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل  میں رسائی کے امکانات انتہائی معدوم تھے لیکن جنوبی افریقا کی نیدرلینڈ کےہاتھوں اپ سیٹ شکست ناممکن کو ممکن کردکھایا اور پاکستان بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دینے کےبعد باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے بعد رواں ٹی 20 ورلڈ کپ اور  ورلڈکپ 1992  کئی مماثلتیں پیدا ہوگئی ہیں۔ورلڈکپ 1992  میں بھی  پاکستان اگر مگر اور چونکہ چناچہ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور رواں ورلڈکپ میں یہی کچھ ہوا ہے۔

ورلڈ کپ 1992 میں بھی ایونٹ کی فیورٹ ٹیمیں آسٹریلیا اورجنوبی افریقا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں اور ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔اسی طرح ورلڈکپ1992 میں بھی  سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئے تھے جبکہ اس ٹی 20 ورلڈ کپ  کا سیمی فائنل بھی پاکستان اور  نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ 1992کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملیبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیاتھا جبکہ  رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد فائنل میں مدمقابل آسکتی ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی اتوار 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سابق انگلش بلے باز نیل فیئر برادر کو بھی ایڈیلیڈ میں گزشتہ روز پاکستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد1992 کے رنگ نظر آئے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایڈیلیڈ ایک بار پھر پاکستان کے لیے ایک دلکش شہر ثابت ہو رہا ہے، 92 کی جھلک۔

سابق کپتان اور 1992 ورلڈکپ کے ہیرو وسیم اکرم سابق انگلش کرکٹر کے خیال سے متفق نظر آئے۔

معروف سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ورلڈکپ 1992 اور رواں ٹی 20 ورلڈکپ انہی مماثلتوں کا ذکر کیا ہے تاہم وہ ورلڈ کپ1992 کے پاکستان مقابلہ زمبابوے میچ کا نتیجہ غلط بتاگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

مومن  ثاقب نے انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنی حالیہ وڈیو میں کہاکہ    پاکستان سیمی فائنل میں جارہا ہے اور وہی ہورہا ہے جو ورلڈ کپ 92 میں ہوا تھا، 92 میں بھی فیورٹ آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا ،92 میں بھی پاکستان زمبابوے سے ہارا تھا اور 92 میں بھی پاکستان کاسیمی فائنل نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ 9نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سڈنی میں کھیلا جائےگا جبکہ جمعرات 10  نومبرایڈیلیڈ اوول میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر