پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد اور میر حمزہ کی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ امام الحق بھی انجری سے چھٹکارا پاکر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہوم گراؤنڈ پر حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش ہونے کے بعد، بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف خود کو ایک مرتبہ پھر سے آزمانے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم کولمبو کے ساحل کی صفائی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربرار مقرر
دوسری جانب نیوزی لینڈ کو بھی مئی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ سال بھارت کے خلاف افتتاحی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے کے بعد سے، نیوزی لینڈ نے نو میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں، تاہم اس مرتبہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کررہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ تقریباً 20 سال دورہ پاکستان کررہی ہے۔ اس سے قبل 2021 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سیریز منسوخ کرکے واپس چلے گئی تھی۔ ٹیم نیوزی لینڈ نے میچ سے چند گھنٹے قبل اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز تقریباً 13 سال قبل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا آج وہ اپنا 50واں میچ کھیل رہے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ میں کراچی کے پانچ کھلاڑی ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
گذشتہ 26 ٹیسٹ میچز میں 39 رنز کی اوسط سے اسکور بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس میچ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
میر حمزہ کو آخر کار پاکستان کے لیے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع مل گیا ہے ، انہوں نے اپنا واحد پچھلا ٹیسٹ 2018 میں کھیلا تھا۔
پاکستان نے اب اپنے آخری چار ہوم ٹیسٹ میچوں میں 19 مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 17 کھلاڑیوں کو استعمال کیا گیا تھا، جبکہ دو کھلاڑیوں کو آج شامل کیا گیا ہے۔
یہ بات دلچسپ ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹیمیں مسلسل چار چار ٹیسٹ میچز ہار چکی ہیں۔ اب جیت کو رخ کون موڑتا ہے دیکھنا یہ ہے۔
پاکستان (پلیئنگ الیون):
عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ، ابرار احمد۔
نیوزی لینڈ (پلیئنگ الیون):
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی (کپتان)، نیل ویگنر، اعجاز پٹیل۔









