وسیم اکرم کا مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران شارک سے آمنا سامنا
وسیم اکرم شارک کے پیچھے تیراکی کررہے تھے کہ ان کے قد سے بڑی مچھلی اچانک پلٹی اور بالکل قریب آگئی، سابق فاسٹ بولر مچھلی کو اپنے قریب دیکھ کر گھبراگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ان دنوں سری لنکا کے بعد مالدیپ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے مالدیپ میں اسکوباڈائیونگ کا شاندار تجربہ کیا ہے اس دوران سابق فاسٹ بولر کا شارک سے آمنا سامناہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
پہلے ون ڈے سے قبل بابر اعظم کیخلاف مذموم میڈیا مہم پر سوشل میڈیا کا بھرپور جواب
کپتانی کا مستقبل: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا صحافی کو کرارا جواب
وسیم اکرم نے خوفناک شارک سے آمنے سامنے کی زیرآب بنائی گئی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ شارک کے پیچھے تیراکی کررہے ہیں کہ اچانک شارک پیچھے مڑتی ہے اور وسیم اکرم گھبرا کر خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان کی گھبراہٹ سے شارک بھی ڈر کر اپنا رخ تبدیل کرلیتی ہے۔
It could have been love at first sight, but after a slightly scary introduction, I don’t think I was man enough for her 🤿🦈 @TajMaldives #TryIt #Maldives #TajExoticaMaldives pic.twitter.com/WcbEi4BjRW
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 8, 2023
سابق فاسٹ بولر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”یہ پہلی نظر میں محبت ہو سکتی تھی، لیکن قدرے خوفناک تعارف کے بعد، مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کے لیے کافی تھا“۔
View this post on Instagram
شنیرااکرم نے بھی اس واقعےکی کشتی سے بنائی گئی وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ قدرے قریبی ملاقات،سب کچھ سست رفتار پر فلمایا گیا، وہ وقت جب وسیم نے اپنے سے بڑی شارک کے ساتھ تیراکی کی، کیاناقابل یقین تجربہ تھا۔