پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر نسیم شاہ رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوم لیتھم 42 اور مائیکل بریسویل 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی: تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 256 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلر کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیویز کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی جب ڈیون کونوے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلے ون ڈے سے قبل بابر اعظم کیخلاف مذموم میڈیا مہم پر سوشل میڈیا کا بھرپور جواب

کپتانی کا مستقبل: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا صحافی کو کرارا جواب

کیویز کی دوسری وکٹ 37 کے مجموعی اسکور پر گری جب فن ایلن 29  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 27 گیندوں کا سامنا کیا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 69 کے مجموعی اسکور پر گری جب کین ویلیمسن 26  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا۔

چوتھی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری ، 5ویں وکٹ 147 پر جبکہ چھٹی وکٹ 213 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

7ویں اور 8ویں وکٹ 220 کے مجموعی اسکور پر گری ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوم لیتھم 42 اور مائیکل بریسویل 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر نسیم شاہ رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔

ٹیم پاکستان

فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ۔

ٹیم نیوزی لینڈ

فن ایلن، ڈیون کانوے، کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن۔

متعلقہ تحاریر