وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر بن گئے

میرا بیٹا امریکا میں رہ رہا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہے، ویسے بھی میں نے اپنے بچوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق دیا ہے، اگر وہ فائٹر بننا چاہتا ہے، تو اسے ضرور بننا چاہیے، سابق فاسٹ بولر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر  وسیم اکرم کے بڑے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔

وسیم اکرم نے حالیہ انٹرویومیں بیٹے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بننے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے

متاثرکن ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے انکار پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان شدید غم و غصے میں آگئے

سابق فاسٹ بولروسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں  بتایا کہ  ان کا بیٹا تیمور ایک دن پیشہ ور ایم ایم اے فائٹر بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے امریکا میں مقیم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tahmoor Akram (@tahmoorakram)

انہوں نے کہاکہ تیمور نے  حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ لیا تھا، وہ ایک شوقیہ ایم ایم اے فائٹر ہے۔وسیم اکرم نےبتایا کہ”میرا بیٹا امریکا میں رہ رہا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہے، ویسے بھی، میں نے اپنے بچوں کو وہ زندگی گزارنے کا حق دیا ہے جو وہ چاہتے ہیں، اگر وہ فائٹر بننا چاہتا ہے، تو اسے ضروربنناچاہیے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tahmoor Akram (@tahmoorakram)

104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414وکٹیں لینے  والے وسیم اکرم نے  انکشاف کیا تھا کہ وہ  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کے عادی تھے۔اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد وسیم  اکرم نے 12 اگست 2013 کو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا تھامسن سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر