واٹس ایپ کے صارفین بڑی تعداد میں بپ پر منتقل ہو رہے ہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے متعلق خدشات اور بحث عام ہیں۔ اِس کے صارفین بھی گومگوں کی کیفیت میں ہیں اور دیگر پلیٹ فارمزکی جانب دیکھ رہےہیں۔

واٹس ایپ کے نعم البدل کے طور پر کئی ایپس سامنے آئی ہیں جن میں سگنل، باٹم اور ٹیلیگرام وغیرہ شامل ہیں۔ اِن میں اکثریت اُن ایپس کی ہے جو امریکی ہیں۔ لیکن ایک بھی بڑی مقبول ہو رہی ہے جس کا نام بپ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ اور سگنل کا مقابلہ

کیا ٹیلی گرام کا دور پھر آنے والا ہے؟

اطلاعات کے مطابق ترکی کی ائس بپ نامی ایپ کے فیچرز بھی اِن تمام ایپس کی طرح ہیں بءلکہ چند فیچرز اُن سے بہتر ہیں۔ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنی میڈیا ٹیم سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو ترک کردیں۔

اِس کے علاوہ ترکی میں واٹس ایپ کی پرائویسی پالیسی کے بارے میں تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں صارفین اس ایپ پر منتقل ہو رہے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس پر منتقل ہونے والوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوڈ کی وصولی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ نیوز 360 کی سارہ سراج نے اس ایپ کا ریویو کیا ہے آپ بھی دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے