ایپل رواں ماہ نئے میک ماڈلز متعارف کروائے گا

ایپل نے نئے میک ورژنز میں انٹیل کے بجائے اپنے خود کے بنائے ہوئے "ایم ون پروسیسر" کا استعمال کیا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے میک بُک کے نئے ورژنز کا اعلان کردیا ہے جن میں میک بُک پرو، میک بک ایئر اور میک بک منی شامل ہیں۔ میک بک کے نئے ورژن میں انٹیل پروسیسر کے بجائے ایپل کا خود کا بنایا ہوا پروسیسر "ایم ون” استعمال کیا گیا ہے۔

ایم ون ایڈوانس رسک مشین (اے آر ایم) کی طرز کا پروسیسر ہے۔ یہ انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچر کے کمپیوٹر ماڈل کا حصہ ہے جو سافٹ ویئر اور سی پی یو کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایم ون پروسیسر کو اے آر ایم انسٹرکشن سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیار گیا کیا ہے۔ اس کا استعمال نئے میک ماڈلز میک بک پرو، میک بک ایئر اور میک منی میں کیا گیا ہے۔ اے آر ایم دیگر پروسیسرز کی نسبت زیادہ بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرٹیفشل انٹیلیجنس چھینک سے کرونا کی تشخیص کرے گی

شیاومی کا تیز ترین چارجر بنانے کا دعوی

ایپل کے مطابق نئے ماڈل میں پروسیسر کی کارکردگی پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس میں دنیا کا بہترین 8 کور سی پی یو ہے جن میں 4 اعلیٰ کارکردگی  والے 4 تیز رفتار سی پی یو کور ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ عام لیپ ٹاپ سی پی یو جیسی ہی کارکردگی فراہم کرتا ہے لیکن عام لیپ ٹاپ کے مقابلے میں بجلی کا استعمال صرف ایک چوتھائی کرتا ہے۔

میک بک پرو

ایپل نے 256 جی بی اسٹوریج والے میک بک پرو کی قیمت 1299 ڈالرز مقرر کی ہے۔ جبکہ یہ 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1499 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس کی بیٹری لائف اور گرافکس کی کارکردگی کو پچھلے ورژن کی نسبت بہتر بنایا گیا ہے۔

PC: Apple

میک بک ایئر

ایپل کی جانب سے 256 جی بی اسٹوریج والے میک بک ایئر کی قیمت 999 ڈالرز ہوگی۔ جبکہ یہ 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1249 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس کی بیٹری لائف پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 10 گھنٹے تک بڑھادی گئی ہے۔

PC: Apple

میک منی

اس کے علاوہ 256 جی بی اسٹوریج والے میک منی کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی۔ جبکہ یہ 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 899 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس میں پچھلے ماڈل کے مقابلے میں سی پی یو کی کارکردگی تین، جبکہ گرافکس کی کارکردگی چھ گنا تک بہتر ہے۔

ایپل کی جانب سے تینوں ماڈلز کو امریکا میں آئندہ ہفتے متعارف کرادیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر