گوگل نے اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم پاکستان میں بھی متعارف کرادیا
اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک ا لرٹ سسٹم بلامعاوضہ دستیاب ہے، یہ سسٹم موبائل فونز کے سینسرز کو استعمال میں لاکر دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگاتا ہے اور عوام کو آگاہی فراہم کرتاہے،گوگل

گوگل نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم پاکستان میں بھی متعارف کرادیا ۔
گوگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک ا لرٹ سسٹم بلامعاوضہ دستیاب ہے، یہ سسٹم موبائل فونز کے سینسرز کو استعمال میں لاکر دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگاتا ہے اور عوام کو آگاہی فراہم کرتاہے۔
یہ بھی پڑھیے
چین کا ایلین تہذیب کے سگنلز کا کھوج لگانے کا دعویٰ
کیا گوگل مصنوعی ذہانت میں انسانی جذبات بھی شامل کر رہا ہے؟
یہ نظام زلزلے کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایکسلرومیٹر کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو تلاش کرنے پر یا براہ راست اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائس پر انتباہ جاری کرتا ہے۔
یہ سسٹم گوگل سرچ کو فوری طور پر معلومات فراہم کرتا ہے۔ جب لوگ”زلزلہ“ یا ”میرے قریب زلزلہ “لکھ کر سرچ کریں گےتو انہیں متعلقہ نتائج ملیں گے، ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل بھی ملیں گے کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا ہے۔ وہ صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی سیٹنگ میں جاکر اسے آف کر سکتے ہیں۔

ماضی میں پاکستان کے شمالی اور مغربی حصے متعدد زلزلوں کا سامنا کرچکے ہیں۔گوگل کے اینڈرائیڈا رتھ کوئیک الرٹ سسٹم کی توسیع سے پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خود کار طور پر ابتدائی وارننگ الرٹ موصول ہوسکتے ہیں جو ہنگامی صورتحال کیلیے تیار رہنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
آنے والے زلزلے کی شدت موڈیفائیڈ مرکلی انڈیکس اسکیل پر4.5، 3 یا 4 ہو تو و یہ سسٹم ” محتاط رہیں“ کا انتباہ دکھاتا ہے۔ اطلاع زلزلے کے مرکز کے فاصلے کے ساتھ بھیجی جاتی ہے۔ الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن اور”ڈسٹرب نہ کریں سیٹنگز “کا استعمال کرتا ہے۔
اگر آنے والے زلزلے کی شدت 4.5، 5 یا اس سے زائد ہوتو یہ سسٹم موبائل کی پوری اسکرین پر”حرکت کریں “کا انتباہ دکھاتا ہے ۔ لوگوں کو ممکنہ بھاری جھٹکوں کیلیے کے لیے تیار کرنے کیلیے فون کی پوری اسکرین پر ہدایات دکھائی جاتی ہیں اور فون تیز آواز میں بجنا شروع ہوجاتا ہے۔
اینڈرائیڈ سسٹم کے ذریعے زلزلے کے انتباہ کا نظام سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا گیا تھا۔اب یہ قازقستان، کرغز ستان، فلپائن، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، امریکااور ازبکستان سمیت مزید کئی ممالک میں دستیاب ہے۔









