بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا؟
سوشل میڈیا بلا ہے اور لوگ بہت ظالم ہیں،کاش کوئی ا ن کی کاؤنسلنگ کرسکتا، سینئر اداکارہ

اداکارہ بشریٰ انصاری نے معروف میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کےا نتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو ان کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا۔
سینئر اداکارہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا بلا ہے اور لوگ بہت ظالم ہیں،کاش کوئی ا ن کی کاؤنسلنگ کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز انڈسٹری کا عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
مرتے ساتھ ہی سابقہ اور موجودہ بیگمات کو عامر لیاقت کی یاد آگئی
سینئر ادکارہ بشریٰ انصاری نے عامر لیاقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک صدمے میں مبتلا ہوں، بس جانے دیں۔چین سے سونے دیجیے، کبھی کسی کیلیے کچھ اچھا بھی کیا ہوگا، اپنا ہی برا کیا ، تو برائے مہربانی ان کیلیے دعائے مغفرت کریں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید لکھا کہ بے حد دکھ ہے،کاش کوئی کاؤنسلنگ کرسکتا، سوشل میڈیاایک بلا ہے اور بہت ظالم ہیں۔انہوں نے عامر لیاقت کی خصوصیات گنواتے ہوئے کہا کہ وہ ایک رجحان ساز تھے، بہترین مقرر اور صاحب علم اسلامی اسکالر تھے، بس یہی کچھ یاد کریں، اب لوگوں کو ان کے بچوں کا پیچھا چھوڑ دینا چاہیے، ان کو بھی جینے دیں۔