انڈین ایئر فورس کا بڑا نقصان، دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے

انڈین ایئر فورس کو ایک ہی دن میں دو لڑاکے طیاروں اور ایک پلائلٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا، بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی نااہلی کے باعث  فوجی مشق کے دوران دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، طیاروں کا ملبہ پہاڑ گڑھ کے جنگلات سے برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف )کے پائلٹس کی نااہلی کے باعث دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے ۔ دلخراش واقعے میں ایک پائلٹ  جان کی بازی ہارگیا جبکہ 2 پائلٹس شدید زخمی ہی۔

بھارتی نیوز ایجنسی "ایشین نیوز انٹرنیشنل” (اے این آئی ) کے مطابق  انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف ) کے 2 لڑاکا طیارے نئی دہلی کے جنوب میں  فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کی ساکھ تار تار ہوگئی

اطلاعات کے مطابق دونوں لڑاکا طیارے نئی دہلی کے جنوب میں تقریباً 300 کلومیٹر (185 میل) کے فاصلے پر مشقوں کے دوران  فضا میں تصادم کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کے دونوں طیاروں نے ہفتہ کی صبح گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی جوکہ دہلی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور مورینا کی فضائی حدود میں آپس میں  ٹکرا گئے ۔

مورینا کے ڈپٹی کمشنر انکت استھانہ نے کہاکہ پائلٹوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور پولیس اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طیاروں کا ملبہ ملا گیا ہے۔ پہاڑ گڑھ کے جنگلات میں ایک زخمی پائلٹس کو بھی برآمد کرلیا گی ہے جبکہ حادثے میں ایک پائلٹ  جاں بحق ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش ہونے پر بھارت میں ہلچل مَچ گئی

اے این آئی نیوز ایجنسی نے دفاعی ذرائع کا حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ  ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے سکھوئی 30 اور میراج 2000 تھے۔

وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سندھ چوہان کے مطابق ریسکیو اور بحالی کے کام کے لیے مقامی انتظامیہ کو بھارتی فضائیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر