بھارتیوں نے گوتم اڈانی پر کرپشن کے الزامات کو ملک پر حملہ قرار دے دیا

بھارتی سیاسی رہنماؤں، ہندو قوم پرست تنظیموں اور بالی وڈ اسٹارز نے امریکی تحقیقی کمپنی ہندن برگ کی بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے خلاف  کارپوریٹ فراڈ سے متعلق رپورٹ کو قوم پرستوں نے  ہندوستان پر حملہ قرار دے دیا ہے

امریکی تحقیقی کمپنی ہندن برگ کی بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے خلاف کارپوریٹ فراڈ سے متعلق رپورٹ کو قوم پرستوں نے ہندوستان پر حملہ قرار دے دیا ہے ۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن نے ہندن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو قوم کو غیرمستحکم کرنے کی سازش  قرار دیا جبکہ سابق  فوجی جرنیل اسے ملک پر حملہ قرار دیا ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش ہونے پر بھارت میں ہلچل مَچ گئی

بھارتی فلم ڈائریکٹر وویک رنجن اگنی ہوتری نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ  نے ہمارے ملک پر حملہ کیا ہے۔انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ  بھی ان کی پیروی کررہی ہے ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ  بھارتی صحافی و کالم نگار کرشمہ مہروترا نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ ہندوستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نظریات بہت قریب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندن برگ کی رپورٹ پر بھارت میں بھرپورردعمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان میں سیاسی رہنماؤں اور بزنس تائیکون کے درمیان گہرا تعلق ہے ۔

کرشمہ مہروترا کے مطابق ہندوستان میں سیاسی رہنما تاجروں کے پیسے لینے کے باوجود ان سے اپنا تعلق ظاہر نہیں کرتے تھے تاہم نریندر مودی  نے اسے بدل کر رکھ دیا ہے ۔

کالم نگار کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کی سیاست مکمل بدل کر رکھ دی ہے اب بڑی  کارپوریشنز اور قوم پرست نظریہ کے ساتھ جڑے ہوئے  نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی تحقیقی کمپنی ہندن برگ نے اپنی رپورٹ میں  دنیا کے امیر ترین  افراد میں شامل گوتم  اڈانی کے گروپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ یہ کارپوریٹ فراڈ میں ملوث ہیں۔

اڈانی گروپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گروپ پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہندن برگ کی رپورٹ نے نہ صرف اڈانی گروپ بلکہ ہندوستان کی ترقی پر حملہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گوتم اڈانی کے ستارے گردش میں آگئے، 35ارب ڈالر نقصان کا سامنا

اڈانی گروپ کے قانونی سربراہ جتن جالندھروالا نے کہاکہ ہندن برگ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی اور ہندوستانی قوانین کے تحت متعلقہ دفعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اڈانی گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں کو مشکلات میں ڈالا ہے جو کہ ناپسندیدہ  عمل ہے ۔

امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ ریسرچ  کے حکام کا کہنا ہے کہ اڈانی گروپ سے متعلق رپورٹ 2 سال کی مسلسل محنت اور تحقیقات کے بعد تیار کی گئی ہے ۔

ہندن برگ ریسرچ نے کہا اڈانی گروپ سے 88  سیدھے اور سادھا سے سوالات پوچھے گئے تھے تاکہ ان کا موقف بھی شامل کیا جاتا مگر انہوں نے کوئی وضاحت نہیں دی ۔

متعلقہ تحاریر