غیر ملکی شوہر بے آسرا چھوڑگئے؛ بھارتی لڑکیاں شادی کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار

نیویارک ٹائمز کے مطابق ہزاروں بھارتی لڑکیوں کو بیرون ملک مقیم ان کے شوہروں نے سسرال کے آسرے پر چھوڑ دیا جبکہ جہیز کے نام پر دھوکہ  دیا، خواتین نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی پر مجبور کریں

بھارتی لڑکیاں بیرون ملک  خوشحال زندگی گزارنے کے لیے پردیسیوں  کا شکار بننے لگیں۔ غیرملکی افراد شادی کے بعد انہیں بھارت میں بے آسرا چھوڑ کر واپس اپنے وطن لوٹنے جاتے ہیں۔

بھارتی لڑکیاں بیرون ملک خوشحال زندگی گزارنے کیلئے پردیسیوں سے شادی کرکے دہری اذیت میں مبتلا ہوگئیں۔سمندرپار مقیم  شہری بھارتی لڑکیوں کے شادی کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مودی سرکار کی بربریت؛ ڈاکٹر عمر خالد بغیر ٹرائل ایک ہزار دن سے تہاڑ جیل میں قید

امریکی اشاعتی ادارے نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہزاروں بھارتی لڑکیوں کو بیرون ملک مقیم ان کے شوہروں نے سسرال کے آسرے پر چھوڑ دیا جبکہ جہیز کے نام پر دھوکہ  دیا جاتا ہے ۔

ہندوستان کی واحد سکھ اکثریتی ریاست پنجاب میں تیس ہزار سے زائد لڑکیاں ایسی ہیں جنہوں نے بیرون ملک جانے کےلیے پردیسیوں سے شادی کیں اور انہیں دھوکہ کا سامنا کرنا پڑا ۔

سرکاری حکام کے مطابق ہزاروں بھارتی شہری جوکہ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اپنے ملک میں شادی کرکے اپنی بیویوں کو سسرال کے آسرے پر چھوڑ کر کبھی واپس نہیں لوٹے ہیں۔

 حکام  کے مطابق دسیوں ہزار ہندوستانی خواتین کو بیرون ملک کام کرنے والے شوہروں نے چھوڑ دیا جس میں سے بہت سی خواتین رواج کے تحت دہائیوں سے سسرال میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پراچی کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سراہی

نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ سمندرپارمقیم بھارتی شہری شادی کے بعد دھوکہ سے جہیز بھی لوٹ لیتے ہیں جبکہ رسم و راج کےتحت لڑکی سسرال کے علاوہ کئی اور نہیں رہ سکتی ہے ۔

امریکی ادارے نے بتایا کہ شرندیپ کور نامی لڑکی نے  اٹلی میں خوشحال زندگی کی خواہش پر ہرجندر سنگھ نامی شخص سے شادی کی تاہم شادی کے بعد ہرجندر کبھی اٹلی سے واپس نہیں آیا۔

سرندیپ کور کے مطابق ہرجندر کے گھر والوں نے اس کی کینیڈا میں آباد کاری کے لیے لڑکی سے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا اور ناکامی پر اسے شدید تشدد کیا گیا اور بھوکا پیاسا رکھا گیا تھا ۔

شوہر کی بے وفائی سے دل گرفتہ  سرندیپ سے بتایا کہ شادی کے 2 ماہ بعد شوہر اٹلی واپس چلاگیا اور پھر دن  مہینوں  میں بدلے اور مہینے سالوں میں بدل گئے مگر ہرجندر واپس نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کینیڈا میں سکھوں کی تقریب کے دوران اندرا گاندھی کے قتل کے واقعے کی منظرکشی پر بھارت میں کہرام

رپورٹ  میں انکشاف کیا گیا کہ کچھ خواتین جنہیں شوہروں نے چھوڑ دیا ہے وہ بدلتے ہوئے حالات کے ادھورے وعدوں کا شکار ہیں  جبکہ  سسرالیوں نے انہیں مالی طور پر بھی لوٹا  ہے ۔

نیو یارک ٹائمز نے بتایا کہ آٹھ خواتین نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں بنائے ۔

متعلقہ تحاریر