گریٹا اور ملالہ کے لیے اچھی خبریں

ملالہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے 50 فیصد وظائف خواتین کو دیئے جانے کے فیصلے پر بےحد خوش ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ کے لیے حال ہی میں اچھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

امریکی کانگریس نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر ‘ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل’ منظور کر لیاہے جس کی رو سے پاکستانی خواتین کوتعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ ملالہ نے اِس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ گل مکئی نے امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے 50 فیصد وظائف خواتین کو دیئے جانے کے فیصلے پر بےحد خوش ہیں۔

دوسری جانب گریٹا تھنبرگ نے اپنی اٹھارویں سالگرہ منائی۔ اس خوشی کے موقعے پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی۔ گریٹا نے بھی ٹوئٹ میں لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ بالآخر آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی وزیراعظم کے والد فرانسیسی شہریت کے خواہشمند

گریٹا تھنبرگ اور ملالہ یوسف زئی دونوں نے دو اہم مسائل پر آواز بلند کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے جہاں دونوں کی سوچ، جذبے اور بہادری کی داد دی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اب ایک عرصے بعد ان دونوں خواتین کے لیے اچھی خبریں سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملاقات بھی کرچکی ہیں۔ ملالہ نے 25 فروری 2020 کو گریٹا کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک بینچ پر بنائی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

دوسری جانب گریٹا تھنبرگ نے ملالہ یوسف زئی کو اپنا رول ماڈل بھی قراردیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں ملالہ کو نوبیل امن انعام سے نوازا گیا جبکہ تھنبرگ کو 2019 اور2020 میں امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے