ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے، اسرائیل

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی تیاریاں کررہاہے

فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت ایک "انشورنس پالیسی” کی نمائندگی کرتا ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران جوہری بم حاصل نہیں کرے گا۔

اسرائیل کے معروف  اخبار ٹائمز آف اسرائیل نےٹی وی چینل ’’چینل 13‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹر ویو کا حوالہ دیتےہوئے بتایا ہے کہ کمانڈر امیکم نورکن نے کہا ہے کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ہم نے ان غلطیوں کی اصلاح  بھی کی ہے "ہم انشورنس پالیسی رکھتے ہیں جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ  تہران  کسی بھی صورت ایٹمی طاقت حاصل نہیں کرسکے ہم ایران کو ہرگز جوہری طاقت نہیں بننےدیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی فوج ایران کےخلاف کارروائی کیلئے تیار ہے، صہیونی وزیردفاع

یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی

اس سے قبل ایک اسرائیلی  عہدیدار نے بھی ایسا ہی بیان دیا تھا  اخبار نے اسرائیلی عہدیدار کا بیان بھی شائع کیا جس میں کہا گیاتھا  کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائے یا پھر ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور حالیہ وزیر دفاع  نے کہا تھا کہ اسرائیل  ایران کے ساتھ ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو حل کرے بلکہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں کو بھی حل کرے۔انھوں نے  مزید کہا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر