محترمہ بےنظیر بھٹو کے پوسٹرز کیوں لگائے، بی جے پی نے ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی خواتین ونگ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے بےنظیر بھٹو کی تصویر والے پوسٹرز اور دعوت کارڈز جاری کیے تھے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم میں سابق پاکستانی وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر والے بینرز آویزاں کردیئے گئے جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید تنقید کی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی پاکستان لڑکی ثمن عباس کی لاش برآمد

نئی دہلی کی 23 سالہ انجلی سنگھ بی جے پی کے رہنما کی بربریت کا نشانہ بن گئیں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی خواتین ونگ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) نے 6 جنوری سے 9 جنوری تک ہونے والی AIDWA کی 13ویں قومی کانفرنس کے موقع پر پوسٹروں اور دعوتی کارڈز پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویریں چسپاں کیں تھیں۔ ان پوسٹرز اور دعوت کارڈز پر محترمہ بے نظیر بھٹو کے پورٹ فولیو اور تعلیمی پس منظر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما سندیپ واشپتی نے پوسٹرز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ محترمہ بے نظیر بھٹو ہندوستان کی دشمن کی وزیر اعظم تھیں جنہوں نے ہندوستان کو نیچا دکھانے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

بی جے پی رہنما سندیپ واشپتی نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ بھارت کے دشمن کی عزت کرتے ہیں وہ بھارت کے دشمن ہیں۔

متعلقہ تحاریر