کے پی کے کا سب سے بڑا صنعتی مرکز گیس فراہمی سے محروم، پیداوار معطل

فیکٹریاں ملیں چلیں گی تو ہم ٹیکس اور روزگار دے سکیں گے حطار کے اکثر پیداواری یونٹس کی پروڈکشن کا انحصار گیس پر ہے

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس بند، حطار انڈسٹدیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کی طرف سے ہنگامی پریس کانفرنس گیس کی بحالی کا مطالبہ بصورت دیگر احتجاجی  مظاہروں کا اعلان۔

حطار انڈسٹدیل اسٹیٹ میں گزشتہ تقریبا ایک ہفتے سے گھریلو صارفین کو گیس دینے کیلئے فیکٹریوں کارخانوں اور ملوں کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی جس پرحطار انڈسٹدیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے آفس میں حطار کے سینکڑوں صنعتکاروں نےاحتجاجی پریس کانفرنس کی اور حکومت سے گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

70 فیصد گیس پیدا کرنے والا صوبہ سہولت سے محروم

ایندھن بحران سے عالمی جی ڈی پی سکڑ جائے گا، میاں زاہد حسین

ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن قادرمحمد صدر اور انکی کابینہ سمیت فیکٹریوں ملوں کارخانوں کے مالکان اور انتظامیہ امور سنبھالنے والے ذمہ دار اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حطار انڈسٹدیل اسٹیٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا اور فعال انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں سیکڑوں یونٹ حکومت کو ٹیکس دے رہے ہیں اور اسکے ساتھ مقامی وغیرمقامی ہزاروں افرادکو روزگاربھی مہیا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فیکٹریاں ملیں چلیں گی تو ہم ٹیکس اور روزگار دے سکیں گے حطار کے اکثر پیداواری یونٹس کی پروڈکشن کا انحصار گیس پر ہے اور گیس کو بندکرنا ہزاروں ورکروں کو بے روزگارکرنا اورسینکڑوں گھروں کے چولہے بندکرنے کے مترادف ہے۔

فیکٹریوں اور ملوں کارخانوں کے ورکرز کو ہم روک رہے ہیں اگر مسلسل اسی طرح یہی حالات رہے توپھر ورکرزکوروکنا ہمارے بس سے باہر ہوجائے گا ورکرزاحتجاج کی طرف گئے سڑکوں پر آئے تو پھرذمہ دار حکومت ہوگی اسلئے معیشت کو پہیہ چلنے دیا جائے اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کو گیس دیں تاکہ ہم ٹیکس بھی دے سکیں روزگار بھی دے سکیں اور حالات بھی احتجاج کے بجائے قابو میں رہیں۔

متعلقہ تحاریر